فوجی بس پر حملہ، پی کے کے کی طرز کا تھا : ترک نائب وزیر اعظم
Dec ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
ترکی کے نائب وزیر اعظم نے اپنے ملک کی فوجی بس پر ہونے والے حملے پر پہلے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ، پی کے کے، کی روش سے کیا گیا ہے-
ترکی کے نائب وزیر اعظم نے سنیچر کو کہا کہ شہر کایسری میں ہونے والا دھماکہ، اس دھماکے کی مانند ہے کہ جو گذشتہ ہفتے شہر استنبول میں میں کیا گیا تھا اور جس میں اسپیشل پولیس فورس کو نشانہ بنایا گیا تھا- واضح رہے کہ شہر کایسری کی ارچیس یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے ایک کار کے ذریعے جس میں بم نصب تھا، ترک فضائیہ کی کایسری چھاؤنی کے فوجیوں کی بس کے نزدیک دھماکہ کر دیا گیا- ترکی کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شہر کایسری میں فوجی بس میں دھماکے کے باعث تیرہ فوجی ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہو گئے-