Dec ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • عراق: وزیر اعظم کا داعش مخالف فوجی آپریشن پر اطمینان کا اظہار

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل میں جاری داعش مخالف فوجی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بغداد میں مختلف ملکوں میں متعین عراقی سفیروں اور سفارتی عہدیدادروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ موصل آپریشن طے شدہ پروگرم کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس قانون کے مطابق موصل آپریشن میں حصہ لے رہی ہے اور اس کی سرگرمیوں سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے سیکورٹی فورس اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے بعض قوتوں کے منفی پروپیگنڈے کی بابت خبردار کیا۔
انہوں نے ملک میں امن و استحکام کے قیام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خاتمے کے بعد بھی قوم کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہو گی۔
عراقی وزیراعظم نے سرکاری عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ بلاتفریق تمام عراقیوں کی خدمت کریں۔
انہوں نے کہا کہ بغداد حکومت، دوسرے ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور باہمی احترام اور اقتدار اعلی کے تحفظ کی بنیاد پر تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کی خواہاں ہے۔

 

ٹیگس