Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق، امریکہ کے ساتھ اب ترکی بھی نشانے پر آگیا

شمالی عراق کے ایک علاقے پر قابض ترک فوج کی ایک چھاؤنی پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق، عراق کے صوبے موصل کے مشرق مین ترکی کی غاصب فورسز کی تعیناتی کی جگہہ ’زلیکان‘ فوجی چھاونی پر سنیچر کے دن راکٹ حملہ ہوا، جسکا ترک فورسز نے توپخانہ سے جواب دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، صوبے موصل کے بعشیقہ علاقے میں ترکی کی زلیکان چھاونی پر کم سے کم 3 راکٹ لگے۔

صابرین نیوز کے مطابق، غاصب ترک فورسز کے توپخانہ حملے کے جواب میں دوبارہ اس چھاونی پر 4 راکٹ داغے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی، پی کے کے کے عناصر سے نمٹنے کے بہانے شمالی عراق میں اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پی کے کے گزشتہ 35 برس سے انقرہ حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے۔ ترکی، امریکہ اور یوروپی یونین، پی کے کے کو دہشتگرد گروہ مانتے ہیں۔

ترکی نے گزشتہ اپریل میں شمالی عراق میں پی کے کے، کے خلاف مہم کے بہانے کئی فوجی کارروائی شروع کی اور وہ صوبے نینوا کے سنجار علاقے پر ممکنہ حملے کی بات کرنے لگا جس پر عراق کی سیاسی پارٹیوں اور عسکری حلقوں نے رد عمل ظاہر کیا۔

 

ٹیگس