فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ جاری
Dec ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک سات سالہ فلسطینی بچے کو اغوا کر لیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، منظرعام پر آنے والی تصاویر سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ماسک لگائے ہوئے صیہونی فوجی، کفر قدوم قصبے کو شہر نابلس سے ملانے والے راستے کو بند کئے جانے کے خلاف اس قصبے میں ہونے والے ہفتے وار احتجاج کے موقع پر علاقے میں داخل ہو گئے اور انھوں نے ایک سات سالہ بچے کو اغوا کر لیا۔
اس فلسطینی بچے کو اغوا کئے جانے کے بعد فلسطینیوں کے احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا جس کے بعد صیہونی فوجی، اس بچے کو رہا کرنے پر مجبور ہو گئے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے کفر قدوم کو شہر نابلس سے ملانے والے راستے کو دو ہزار تین سے، کدومیم صیہونی بستی تعمیر کرنے کے لئے بند کر رکھا ہے۔