Jan ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • افغان وزارت داخلہ کے سابق افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کی وزارت داخلہ کے دو سابق افسران کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

صدر اشرف غنی نے سنہ دوہزار بارہ سے دو ہزار سولہ کے دوران ملک کی وزارت داخلہ کے پبلک سیکورٹی افیئرز کے سابق افسران جمیل جنبش اور جمال ناصر صدیقی کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس حکم کے تحت مذکورہ افراد کے خلاف مقدمات کی تیاری کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
 افغانستان کے صدر نے پچھلے دس برس کے دوران وزارت داخلہ کے پرچیز ڈیپارٹمنٹ میں کام  کرنے والے تمام افسران کو برطرف اور ان کی جگہ نئے افراد کو بھرتی کرنے کا حکم دیا ہے۔
افغانستان کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ان افراد کے خلاف مالی بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور دو ہزار بارہ سے دو ہزار سولہ کے عرصے میں انجام پانے والے تمام معاہدوں اور سودوں کا از سرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹیگس