Jan ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • مشرقی موصل میں متعدد دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ نینوا کی فیڈرل پولیس نے اعلان کیا ہے موصل کے مشرق میں پولیس کی کارروائیوں میں داعش کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

عراق کے صوبہ نینوا میں فیڈرل پولیس کی ہائی کمان کے سربراہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورس اور پولیس اہلکاروں نے موصل کے مشرق میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کم سے کم دس مزید دہشت گردوں کوموت کے گھاٹ اتار دیا ہے - عراقی فیڈرل پولیس کا کہنا ہے کہ  پولیس اور سیکورٹی فورس نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے داعش کی ایسی تین گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا جن میں انہوں نے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھے تھے - اطلاعات ہیں کہ عراقی سیکورٹی فورس نے داعش کے ایک ڈرون طیارے کو بھی مارگرایا ہے - عراقی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک منظم کارروائی کے دوران داعش کے پانچ خطرناک سرغنوں کو صوبہ نینوا میں الجدعہ کیمپ سے گرفتار کرلیا ہے -

ٹیگس