سامرا میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملے
Jan ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
عراق کے مقدس شہر سامرا میں ہوئے دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے
پرس ٹی وی نے خبردی ہے کہ دہشت گردوں نے عراق کے مقدس شہر سامرا میں سیکورٹی فورس کی دوچیک پوسٹوں پر حملے کئے جن کے دوران چھے سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے - سیکورٹی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد دہشت گردوں اورعراقی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا - عراقی صوبے صلاح الدین کے ایک عہدیدار نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کم سے کم پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا - عراقی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے - سامرا میں دہشت گردانہ حملے کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ پورے شہر میں سیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے -