عراقی عوام میں اختلاف پیدا کرنے کی دہشت گردوں کی کوشش
Jan ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر عراقی عوام میں اختلاف پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں
عراق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد جن کے پاؤں اب عراق سے اکھڑ چکے ہیں اب عراقی عوام کے اندر خوف و وحشت اور تفرقہ ڈالنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں-عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یان کوبیش نے پیر کو بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد عراقی عوام حکام اور مختلف گروہوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنا ہے بغداد کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ عراقی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں ایک تیل پائپ لائن کو بھی دہشت گردوں نے دھماکے سے اڑا دیا تھا-