افغانستان میں طالبان کا ایک کمانڈر ہلاک
Jan ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان کا ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے
افغانستان سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ صوبہ تخار کے شہر اشکمش میں طالبان کا خود ساختہ نائب گورنر ملاحکم اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ اس شہر میں ایک مقام پر بارودی سرنگ نصب کررہا تھا اوراسی دوران اچانک دھماکہ ہوگیا - اس دھماکے میں اس کے دوساتھی بھی زخمی ہوگئے - طالبا کا یہ کمانڈر صوبہ تخار میں بم اور بارودی سرنگ بنانے کا ذمہ دار تھا اور اس کے ذریعے کئے گے بم دھماکوں اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں اس صوبے کے سیکڑوں افراد ہلاک اورزخمی ہوچکے تھے -