شام: حلب کے مضافاتی شہر اعزاز میں خوفناک بم دھماکہ پچاس جاں بحق
شام کے شمالی شہر حلب کے مضافات میں ایک کار بم دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
حلب سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ہفتے کو حلب کے مضافاتی شہر اعزاز میں عدالت کے باہر ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم پچاس افراد جاں بحق ہو گئے- یہ شہر، ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے اور دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے- اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- کار بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عدالت کی عمارت کے ساتھ ساتھ ہلال احمر، معذور افراد کی نگہداشت کے مرکزاور بلدیہ عمارتیں بھی پوری طرح زمیں بوس ہو گئیں- حلب شہر کی آزادی کے بعد اس علاقے میں یہ دوسرا بڑا بم دھماکہ ہے- حلب شہر جو دہشت گردوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے چند ہفتے قبل دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرا لیا گیا- قابل ذکر ہے کہ حلب شہر کی آزادی سے دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں پر کاری ضرب لگی ہے-