کربلائے معلی میں ایرانی زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی
اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مشرق میں واقع صوبہ خراسان رضوی کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ نے کربلائے معلی میں ایرانی زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی کی خبر دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مشرق میں واقع صوبہ خراسان رضوی کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ «جواد شاد» نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کربلائے معلی میں ایرانی زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی کا یہ واقعہ ہفتے کے دن سامنے آیا جس میں 5 ایران زائرین جان بحق ہوگئے اور 2 شدید طور پر جھلس گئے۔
جواد شاد کا کہنا تھا کہ ایرانی زائرین کا ہوٹل حفاظتی سہولیات اور معیارات سے عاری تھا۔
صوبہ خراسان رضوی کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ نے مزید کہا کہ زائرین کے سامان اور شناختی کارڈز و غیرہ کے جل جانے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔
صوبہ خراسان رضوی کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ کے مطابق اس وقت مذکورہ ہوٹل میں 108ایرانی زائرین مقیم تھے۔