Dec ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • سحر اردو ٹی وی کے ڈائریکٹر پاکستان دورے پر، پی ٹی وی کے ساتھ ہوئے کئی اہم معاہدے

ایران کے سحر اردو ٹی وی چینل کے معروف روحانی پروگرام اقراء کے حوالے سے پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے ساتھ ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر دینی و روحانی مواد کو ناظرین تک پہنچانے کے لئے تعاون کریں گے۔

سحرنیوز/ایران: پاکستان دورے پر گئے سحر اردو ٹی وی کے ڈائریکٹر کیوان نژاد سیفی نے اسلام آباد میں پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی اور اس ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے اور ایران پاکستان تعلقات میں تاریخی مضبوطی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

رمضان کے مبارک مہینے میں سحراردو ٹی وی کی جانب سے پیش کئے جانے والے خصوصی روحانی پروگرام اقراء کو پی ٹی سے پچھلے برس کی طرح نشر کئے جانے کے معاہدے پر دستخط ہو‏‏ئے۔ اس اشتراک کا مقصد برصغیر کے ناظرین کو قرآن و سنت کی تعلیمات، اسلامی اقدار اور روحانی پیغام کو زیادہ مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔

یاد رہے کہ پروگرام اقراء اپنی منفرد پیش کش اور علمی گفتگو کے ذریعے پہلے ہی ناظرین میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے اور اب پی ٹی وی کے پلیٹ فارم پر اس کی نشریات مزید وسیع حلقۂ ناظرین تک پہنچیں گی۔  سحر اردو ٹی وی کے ڈائریکٹر کیوان نژاد سیفی نے پاکستان کے مشہور و معروف قاری صداقت علی سے بھی ملاقات کی۔ 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس معاہدے کو ایران پاکستان تعلقات میں میڈیا تعاون کا ایک نیا باب قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف ثقافتی اور مذہبی روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی علمی و روحانی روایات سے بھی قریب تر کرے گا۔

 

ٹیگس