Jan ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریاں

سعودی عرب کی شاہی حکومت نے سیاسی اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم مزید دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

خـبروں کے مطابق انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن عصام الکوشک کو وضاحت پیش کے لیے مکہ مکرمہ کے ایک پولیس اسٹیشن طلب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی سیکورٹی حکام نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی بھی مخالفت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اسی طرح مشرقی شہر القطیف کے سرکرہ سیاسی رہنما احمد المشیخص کو تھانے طلب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔
احمد المشیخص سعودی عرب کے سوشل میڈیا میں کافی سرگرم رہے ہیں اور ملک کی بحرانی سیاسی صورتحال پر لکھتے رہے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متعدد بار سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی حکومت نے پچھلے چند برس کے دوران ملک میں آزادی اظہار کے جرم میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند اور انہیں سخت سزائیں سنائی ہیں۔
 سعودی حکومت نے گزشتہ برس ملک کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ نمر باقر النمر کو بھی بے بنیاد الزامات کے تحت سزائے موت دیکر شہید کر دیا تھا۔

ٹیگس