Jan ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • شام میں حزب اللہ کے اقدامات کی تعریف

لبنان کے صدر میشل عون نے شام میں حزب اللہ کے کردار کی تعریف کی ہے-

لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے  کہ حزب اللہ شام میں ایک ایسے وقت واردعمل ہوئی جب لبنان کی حکومت دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی تھی - لبنان کی العہد نیوز ویب سائٹ کے مطابق میشل عون نے شام میں حزب اللہ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی حکومت شام میں حزب اللہ کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے - لبنانی صدر نے سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے لبنانی فوج کی تقویت ضروری ہے -

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ لبنانی فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس اور انٹیلی جنس کے تبادلے کی سہولتیں فراہم کی جائیں - انہوں نے شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اگر شام کا بحران ختم ہوجاتاہے اورملک میں امن قائم ہوجاتا ہے تو شامی پناہ گزیں اپنے وطن  کو واپس لوٹ آئیں گے -

ٹیگس