ہرات میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
Jan ۱۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
سیکڑوں مشتعل افغان شہریوں نے ہرات میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کیا-
مظاہرین نے کابل، ہرات ، قندھار اور ہلمند میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کی مذمت میں نعرے لگائے اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں ۔ مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں پاکستان کے خفیہ اداروں کا ہاتھ ہے۔
اس سے قبل کابل میں سیکڑوں افغان شہریوں نے پاکستانی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے ، اپنے ملک کے داخلی امور میں پاکستان کی مبینہ مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ ایسے میں ہے کہ حکومت پاکستان ، افغانستان کے امور میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی تردید کرتی ہے۔