Jan ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے صوبے قنیطرہ میں اپنے ایک ٹھکانے تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کے لئے جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے فوجی ساز و سامان کو تباہ کر دیا۔

صوبے قنیطرہ میں ہونے والی ان جھڑپوں میں جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ نے کاشتکاروں کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں کئی کاشتکار زخمی ہو گئے۔ قنیطرہ میں دہشت گردوں کو غاصب صیہونی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے دمشق کے شمال مغربی علاقے میں واقع وادی بردی کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ دو روز قبل شامی حکام اور مسلح گروہ نے فیجہ چشمے کی تعمیر اور پانی کی دمشق سپلائی شروع کرنے سے اتفاق کیا تھا اور طے پایا تھا کہ وہ مسلح افراد جو وادی بردی میں باقی رہنا چاہتے ہیں اپنے ہتھیار تحویل میں دے دیں گے اور جو ہتھیار حوالے نہیں کریں گے، انھیں ادلب منتقل ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ جبہت النصرہ دہشت گردوں نے وادی بردی میں چوبیس دسمبر سے فیجہ چشمے سے دمشق کے لئے پانی کی سپلائی لائن منقطع کر رکھی ہے اور اس وقت ٹینکروں سے پانی دمشق پہنچایا جا رہا ہے۔

ٹیگس