عراق: موصل کے مشرق میں مزید کئی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
Jan ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مشرقی موصل میں الکفا آت اور اندلس کے علاقوں کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا۔
الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق موصل آپریشنل کمانڈر عبدالامیر یاراللہ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے ان علاقوں کو آزاد کرائے جانے کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ موصل کے بعض علاقوں میں داعش دہشت گردوں نے مالی مدد نہ کرنے پر عام شہریوں کے مکانات کو نذر آتش کر دیا۔
دریں اثنا سومریہ نیوز کے حوالے سے رپورٹ ملی ہے کہ مغربی موصل میں تکفیری صیہونی گروہ داعش کے مالی امور کا انچارج ہلاک ہو گیا۔
رپورٹوں کے مطابق داعش دہشت گردوں کا ہلاک ہونے والا یہ سرغنہ تلعفر کے جنوبی علاقوں پر ہونے والی بمباری میں زخمی ہو گیا تھا۔