Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • موصل کو جلد آزاد کرا لیا جائے گا، عراقی وزیراعظم

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ جلد ہی موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا جائے گا

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ موصل کی آزادی قریب ہے اور جلد ہی پورے شہر کو داعش کے عناصر سے پاک کردیا جائے گا - انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عراقی فوجوں نے تازہ ترین کارروائیوں کے دوران بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے - صوبہ نینوا کے اسسٹنٹ گورنر نے بھی کہا ہے موصل میں داعش کے اسّی فیصد ٹھکانوں اور تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ہے - اس  درمیان موصل میں عراقی فوج کے ایک کمانڈر احمد الجبوری نے کہا ہے کہ امریکی ڈرورن طیاروں نے موصل کے مغرب میں ایک مجلس ترحیم میں موجود لوگوں پر بمباری کردی جس میں آٹھ عام شہری جاں بحق ہوگئے- امریکا کے جنگی طیاروں نے گذشتہ اکتوبر میں بھی موصل کے جنوب میں الداقوق علاقے میں خواتین کی مجلس عزا پر حملہ کرکے انیس عراقی خواتین کو شہید کردیا تھا - امریکا کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کی تشکیل کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے طیاروں نے بارہا شام اور عراق میں عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے اور ہر بار امریکی حکام نے ان حملوں کو انسانی غلطی قراردیا ہے -  

 

ٹیگس