Jan ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  •  اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے

ہزاروں فلسطینیوں نے مقبوضہ فلطسین کے مختلف علاقوں میں ، صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں منجملہ حیفا، ناصرہ، ام الفحم اور عرابہ شہروں میں ، ام الحیران گاؤں میں صہیونی حکومت کی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے- مظاہرین نے ام الحیران گاؤں کے باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ، فلسطینیوں سے عام ہڑتال کی اپیل کی ہے-

فلسطینی مظاہرین نے فلسیطنیوں کے قتل عام اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ سرزمینوں میں ان کے گھروں کو تباہ کئے جانے کی مذمت کی - بدھ کے روز متعدد فلسطینی اورعرب طلباء نے بھی حیفا، تل ابیب اور بئر السبع یونیورسٹیوں میں ، انیس سواڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف مظاہرے کئے-

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح کو ام الحیران گاؤں میں فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کے مقصد سے حملہ کردیا اور یعقوب ابو القیعان نامی فلسطینی جوان کو شہید کردیا-

ٹیگس