Jan ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • موصل کے مغرب میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی افواج کے حملے

عراق کی مسلح افواج نے موصل شہر کے مغرب میں داعش کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے حملے شروع کرد ئے ہیں

ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ عراقی افواج نے موصل کے مغربی علاقےکو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی بھرپور کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لئے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے - عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے اس سے پہلے منگل کی شام باضابطہ طور پر اعلان کردیا تھا کہ موصل کا مشرقی علاقہ داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے - اس درمیان مشرق وسطی کے امور کے ماہر زید العیسی نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے موصل سے داعش کے سرغنوں کو شام فرار کرنے کا راستہ فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن عراق کی عوامی رضاکارفورس نے اس علاقے کا پوری طرح محاصرہ کرکے موصل کے مغربی علاقے کا شام سے رابطہ منقطع کردیا ہے - مشرق وسطی کے امور کے ماہر العیسی نے موصل کے مشرقی علاقے کی آزادی کوعراقی افواج کی بڑی کامیابی قراردیا اور کہا کہ موصل کے شہریوں کی جان کی حفاظت کی کوشش کے تحت عراقی افواج کو ان علاقوں کو آزاد کرانے میں تین مہینے لگ گئے -  اس درمیان مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی میں ایک کار بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے - جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں -

 

ٹیگس