Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • دمشق کو پانی کی سپلائی کا اصل مرکز دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد

شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے لئے پانی سپلائی کرنے والے اصل مرکز عین الفیجہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے

ہمارے نمائندے نے دمشق سے خبردی ہے کہ شامی فوج نے دمشق  کے مضافاتی علاقے وادی بردی میں واقع عین الفیجہ نامی پانی کی سپلائی کرنے والے اہم مرکز کو دہشت گردوں سے واپس لے کر وہاں شام کا قومی پرچم لہرا دیا ہے - وادی بردی علاقے میں تیس گاؤں اور دمشق کو پانی سپلائی کرنے والا اہم چشمہ عین الفیجہ بھی واقع ہے - دہشت گردوں نے چند ہفتے قبل دمشق کے لئے پانی کی سپلائی منقطع کردی تھی جس کے بعد دمشق کے شہریوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی پہنچایا جاتا تھا - شام میں فوج کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد دہشت گرد گروہوں نے اہم شہری تنصیبات کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے اور اسی مقصد کے تحت دہشت گردوں نے دمشق اور دیگر شہروں میں  بجلی اور پانی کی سپلائی میں خلل ڈالا ہے -

 

ٹیگس