Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • بحرینی عوام کے حکومت مخالف مظاہروں میں شدت

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف انقلابی نوجوانوں کے مظاہروں میں شدت آگئی ہے

بحرینی نوجوانوں کی چودہ فروری  نامی انقلابی تحریک کی دعوت پر اتوار کو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے - بحرین کے علاقے العکر میں مظاہرین پر آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ کردیا جس کے بعد مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں - مظاہرین بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے - خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورس کے حملوں کے بعد بحرین کے انقلابی نوجوانوں نے گاڑیوں کے ٹائر جلاکر سڑکوں کو بند کردیا - ادھر بحرین کے ایک اورعلاقے النویدرات میں بھی لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں نعرے لگائے - النویدرات میں بھی سیکورٹی فورس نے مظاہرین پر حملے کئے - اس درمیان دارالحکومت منامہ کے باشندوں نے بھی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے دفاع کا اعلان کیا ہے - بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف ہرقسم کے اقدام سے باز رہے - بحرینی علما نے بھی ملک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کریں -

ٹیگس