Jan ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • عراق: پارلیمنٹ میں امریکہ کے خلاف جوابی اقدام کے بل کی منظوری

عراق کی پارلیمنٹ نے عراقی شہریوں کے امریکہ کے سفر پر پابندی کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام پر جوابی اقدام عمل میں لائے جانے کے بل کو منظوری دیدی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستّائیس جنوری کو ایک آرڈینینس جاری کر کے ایران، عراق، شام، یمن، سوڈان، لیبیا اور صومالیہ کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر کے اس فیصلے کے خلاف عراق کی پارلیمنٹ کے جوابی اقدام عمل میں لائے جانے کے بل کی منظوری دی ہے۔

اس بل کی بنیاد پر عراق کی حکومت بھی امریکی شہریوں کے بارے میں ویسا ہی اقدام عمل میں لانے کی پابند ہو گی۔

عراقی پارلیمنٹ نے عالمی اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر کے اہانت آمیز اقدام کے خلاف موقف اختیار کریں۔

دریں اثنا عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے پیر کے روز ایک بیان میں عراقی شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق خود دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے اور عراقیوں کے بارے میں امریکی صدر کا ایسا فیصلہ حیرت انگیز ہے۔

 

ٹیگس