Feb ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں برفباری 54 جاں بحق

افغانستان کے طول و عرض میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید برفباری کے باعث مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی۔

افغانستان کے 22 صوبوں میں شدید برفباری اور اس کے نتیجے میں تودے گرنے جیسے مختلف واقعات میں 54 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ صوبہ بدخشاں متاثر ہوا جہاں رات کے اندھیرے میں برفانی تودہ گرنے سے کئی مکانات دب گئے جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوئے جن میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع صوبہ پروان میں برفانی تودے تلے دب کر 16 افراد ہلاک ہوئے جب کہ صوبہ ساری ہل کے ضلع بلخاب میں 5 افراد ہلاک اور 70 کو ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں تاہم بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور سڑکوں کی بندش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

 

ٹیگس