عراق: بغداد میں بم دھماکہ، 5 جاں بحق 14 زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ بم دھماکے مین پانچ افراد جاں بحق اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔
جمعے کی رات دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی علاقے الاعلام میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکہ ہوا جس میں پانچ افراد جاں بحق اور چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔
بغداد میں حالیہ چند دنوں کے دوران دہشت گردانہ بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔
شمالی صوبے نینوا میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے مقابلے میں داعش دہشت گرد گروہ کو حاصل ہونے والی مسلسل شکست سے بوکھلا کر دہشت گرد، اب عراق کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کو اپنے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں اور اسی طرح علاقے کے بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب کی مالی و فوجی مدد و حمایت سے عراق کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر کے بیشتر علاقوں کو آزاد اور ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔