افغانستان میں دھماکہ 6افراد ہلاک متعدد زخمی
Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں افغان فوجی اہلکار بینک سے تنخواہ لینے پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا۔
حکام نے کہا کہ خودکش حملے میں خواتین و بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
ہلمند پولیس چیف آغا نور کِنتوز نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ خودکش کار حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئےہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زَواک نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی، جس کے نتیجے میں کئی فوجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہلمند کا حملہ حال ہی میں امریکا کی جانب سے ضلع سنگن میں کی جانے والی کارروائی کا جواب ہے۔