پندرہ لاکھ بے گھر عراقیوں کی اپنے گھروں کو واپسی
امیگریشن کی عالمی تنظیم کے ترجمان نے کہا ہےکہ پندرہ لاکھ بے گھر عراقی اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امیگریشن کی بین الاقوامی تنظمی کے ترجمان جوئل مل مین نے کہا کہ جنوری دو ہزار چودہ میں عراق میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تیس لاکھ سے زائد تھی جنھیں تین ہزار چھے سو اکسٹھ مراکز میں بسایا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ الانبار کے علاقوں کی دہشت گردوں کے قبضے سے آزادی کے بعد، بے گھر عراقیوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہوا اور تہّتر ہزار تین سو چھیاسی افراد صوبے الانبار میں اپنے گھروں کو واپس لوٹے۔ انھوں نے کہا کہ یہ افراد ایسی حالت میں واپس پہنچے ہیں کہ ان کے علاقوں میں داعش کے ہاتھوں بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں سے لاحق خطرات اور بنیادی تنصیاب کو تباہ کئے جانے جیسے مسائل کا سامنا ہے
واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں اور بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب کی حمایت سے عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا جہاں انھوں نے بے گناہ عام شہریوں کا بے تحاشہ خون بھی بہایا۔ تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بہت سے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔