Feb ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • بحران شام کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا، دی میستورا

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ اس بات کو سب جانتے ہیں کہ بحران شام کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے دی میستورا نے جنیوا میں شام کے امن مذاکرات کے چوتھے دور کے آغاز کے موقع پر اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بحران شام سے پوری دنیا پر اثر پڑا ہے، کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو بحران شام کے حل کے سلسلے میں جنیوا مذاکرات میں شریک تمام فریقوں کے تعاون و مدد کی ضرورت ہے۔

انھوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام فریقوں کو جنیوا مذاکرات میں غیر مشروط طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی ہے، کہا کہ مسلح گروہوں کی نمائندگی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے کسی ایک گروہ کی تشکیل میں ابھی کافی وقت درکار ہو گا۔

واضح رہے کہ بحران شام کے حل کے لئے جنیوا میں امن مذاکرات، جمعرات کی رات شروع ہو گئے ہیں - ان مذاکرات میں شام کی حکومت کے وفد کی قیادت بشار الجعفری کر رہے ہیں جبکہ مخالفین کے وفد کی قیادت، نصر الحریری کے ہاتھ میں ہے۔

ٹیگس