عراق: الطیران تکفیری دہشت گردوں سے پاک
Feb ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
عراقی فورسز نے موصل کے مغرب میں واقع علاقہ الطیران کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل کے مغرب میں واقع علاقہ الطیران کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
عراقی فورسز نے الطیران علاقہ کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اورعراقی فورسزکو موصل کی جانب پیشقدمی میں اہم کامیابیاں مل رہی ہیں۔
عراقی فورسزاور رضاکار دستوں نے ان کارروائیوں میں کئی درجن تکفیری دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا ہے۔