افغانستان: کابل میں بم دھماکے، کئی افراد ہلاک و زخمی
Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
کابل میں ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حملہ آوروں نے تین علاقوں کو کار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا۔
ان حملوں میں خاص طور سے پولیس اکیڈمی اور فوجی تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان گروہ کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ دو ہزار ایک میں افغانستان پر امریکہ کے حملے کے بعد اس ملک سے طالبان حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا مگر اس ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی بنا پر اس گروہ نے افغانستان کے بعض علاقوں پر ایک بار پھر قبضہ کر لیا ہے۔