Nov ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ہسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچے جاں بحق واقعہ کیسے پیش آیا؟

ہندوستان کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 10 نومولود بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے  NICUوارڈ میں جمعہ کی رات کو خوفناک آگ لگ گئی۔ حادثے میں 10 نومولود بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کے وارڈ میں سلنڈر پھٹنے سے زبردست آگ بھڑک اٹھی۔

جھانسی کے چیف میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سچن موہر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ حادثہ آکسیجن کنسنٹریٹر کے باعث پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی یو وارڈ میں 54 بچے موجود تھے۔ آکسیجن کنسنٹریٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے عملہ مصروف رہا۔ تاہم کمرے میں آکسیجن کی وافر مقدار تھی، اس لیے آگ تیزی سے پھیلی۔

جھانسی کے ڈی ایم نے 10 بچوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بچوں کو ملحقہ سپر اسپیشلٹی وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔

ٹیگس