Nov ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • بلوچستان: سڑک کنارے بم دھماکہ؛ سیکیورٹی فورسزسمیت 7 افراد جاں بحق و زخمی

کوئٹہ کے قریب واقع پر فضا مقام زیارت کے علاقے مانگی میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دیسی ساختہ بارودی مواد سے دھماکہ میں میجر سمیت 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے قریب واقع پر فضا مقام زیارت کے علاقے مانگی میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس دھماکے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 28 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی ۔

ٹیگس