Mar ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • مغربی موصل سے البغدادی کو فرار کرانے کی امریکی کوشش

عراق کی عوامی رضاکار فورس سے وابستہ تحریک عصائب اہل حق نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی خصوصی فورس، مغربی موصل سے داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ البغدادی کو محفوظ علاقے میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی تحریک عصائب اہل حق کے ترجمان جواد الطلیباوی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں  موصل کےعلاقے بادوش میں امریکی طیارے اترے ہیں جنہوں نے داعش دہشت گرد گروہ کے دو سرغنوں کو اس علاقے سے منتقل کیا ہے۔

اس ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی خصوصی فورس، بعض عرب و غیر عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش کے ان کمانڈروں اور افسروں کو، جو داعش کے منصوبے تیار کئے جانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں، مغربی موصل سے دوسرے مقام پر منتقل کیا ہے۔اس ترجمان نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کرنے کی کوشش کے بارے میں امریکی حکام کے دعووں کا مقصد، عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورس کی قربانیوں کو حاشیے پر ڈالنا ہے۔

ٹیگس