Mar ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • بے بنیاد الزامات کے تحت سات سعودی باشندوں کو سزائے قید

سعودی عرب کی نمائشی فوجداری عدالت نے انقلاب حنین نامی مظاہروں میں شرکت کے لئے آمادگی کا اعلان کرنے جیسے بے بنیاد الزام کے تحت سات نوجوانوں کو قید کی سزا سنائی ہے

ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے ان میں سے ایک سعودی شہری کو فتنہ انگیزی اور نمازیوں کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے لئے اکسانے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے اور اس پر چار برسوں تک ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی لگادی ہے۔

اس کے علاوہ چھے دیگر ملزمان کو بھی تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ان پر بھی ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ گیارہ مارچ کو سعودی عرب میں حکومت مخالف پالیسیوں کے خلاف عوامی مظاہروں کی کال دی گئی ہے جس کا نام  انقلاب حنین رکھا گیاہے۔

سعودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سعودی باشندوں کی ناراضگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سعودی شہری ملک میں سیاسی اصلاحات کے نفاذ اور تفریق آمیز پالیسیوں اور اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس