Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • تدمر میں شامی فوج کی پیش قدمی

شام میں تدمر کے علاقے میں شامی فوج کی پیش قدمی بدستور جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج، العامریہ کی پہاڑیوں اور محمد احمد نامی علاقے کی زرعی اراضی کو آزاد کرانے کے بعد تدمر کے قریب غذائی اجناس کے گوداموں کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کے ساتھ ہی تدمر کے ان تمام علاقوں پر شامی فوج کا کنٹرول ہو جائے گا کہ جن پر دو ماہ قبل دہشت گردوں نے قبضہ کر لیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی فارس نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے عوامی رضاکاروں کے تعاون سے تدمر کے مضافاتی علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد اپنے ٹھکانے مضبوط کر لئے ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے تدمر ایئرپورٹ کے جنوب میں واقع محمد احمد نامی زرعی اراضی کو دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے۔

تدمر کے شمال مغربی علاقے میں بھی شامی فوج نے ،الجزل، آئل فیلڈ میں اپنے ٹھکانے مستحکم بناتے ہوئے الحمرہ کی پہاڑوں کی جانب کارروائی شروع کر دی ہے۔

ٹیگس