Jan ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • شام میں ایس ڈی ایف اور نام نہاد جولانی حکومت کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں

شام میں امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف اور نام نہاد جولانی حکومت کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ایک بار پھر شروع ہو گئی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شام کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ منگل کی سہ پہر کو حلب میں امریکی حمایت یافتہ کردوں کی سیریئن ڈیموکریٹک فورسز ایس ڈی ایف، اور شام کی عبوری حکومت کی فورسز کے درمیان شدید لڑائی ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے جس میں اب تک آٹھ افراد ہلاک اور چون دیگر زخمی ہوگئے ہیں- اس سے قبل شامی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ حلب میں ہونے والی جھڑپوں میں چار شہری ہلاک اور ستائیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

شام کی عبوری حکومت کی فورسز اور کردوں کی ایس ڈی ایف کے درمیان جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد حلب کے متعدد علاقوں سے شہری نقل مکانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور سیکڑوں خاندان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ایس ڈی ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس خطرناک کشیدگی کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری دمشق حکومت سے وابستہ گروہوں پر عائد ہوتی ہے۔ ہماری فورسز کو عوام کے دفاع اور اپنے علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے جوابی کارروائی کا پورا حق حاصل ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایس ڈی ایف اور شام کی عبوری حکومت کے سربراہ الجولانی کی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا دوبارہ آغاز اس وقت ہوا جب دمشق میں ایس ڈی ایف کمانڈر مظلوم عبدی اور حکومتی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔حالیہ جھڑپیں حلب میں دونوں فریق کے درمیان بائیس دسمبر دوہزار پچیس کو ہونے والی شدید لڑائی کے بعد پہلی بڑی جھڑپیں قرار دی جا رہی ہیں۔

 

ٹیگس