Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ

تقریبا دو سو امریکی فوجی شام کے شمال مغربی شہر منبج کے علاقے العسلیہ میں تعینات ہو گئے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دو سو امریکی فوجیوں کی آمد کے بعد شام میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے فوجیوں کی تعداد سات سو تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب شام کے انسانی حقوق کے مبصر گروپ نے کہا ہے کہ تینتالیس امریکی ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کا ایک قافلہ بھی منبج کے نواحی علاقے میں پہنچ گیا ہے۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ امریکی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی آمد کے بعد داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ سنگین لڑائی کی توقع ہے۔
امریکہ نے سعودی عرب، ترکی، قطر اور اسرائیل کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں، داعش گروہ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ اسے ہر طرح کے ہتھیار بھی فراہم کرتا رہا ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک میں امریکی اور ترک فوجیوں کی موجودگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق کی اجازت کے بغیر آنے والے تمام غیرملکی فوجی غیر قانونی طور پر شام میں داخل ہوئے ہیں اور انہوں نے بعض علاقوں پر غاصبانہ قبضہ قائم کر رکھا۔
دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ترکی نے بھی داعش کے خلاف جنگ کے بہانے، چوبیس اگست دو ہزار سولہ کو اپنے فوجی شام میں داخل کیے تھے۔

 

ٹیگس