Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • کابل میں دھماکہ، پانچ ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہوٹل کے باہر ہونے والے دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کابل میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے پیر کے دوپہر کابل میں ایک ہوٹل کے قریب، پرائیویٹ کمپنی کے ملازمین کی گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا ہے۔حکام نے پانچ افراد کی ہلاکت اور نو دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم اسپتال کے ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔اب تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔گزشتہ ہفتے بدھ کے روز، کابل کے ملٹری اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے میں پچاس افراد ہلاک اور ستر زخمی ہوگئے تھے۔دہشت گرد گروہ داعش نےاس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ٹیگس