Mar ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  • صوبہ صلاح الدین اور موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے حملے

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے، صوبہ صلاح الدین میں جاری آپریشن کے دوران متعدد داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق عوامی رضاکار فورس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جلام سامرا نامی علاقے میں، داعش کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا۔ اس حملے میں سات داعشی دہشت گرد ہلاک اور سولہ دیگر زخمی ہوگئے۔ایک اور اطلاع کے مطابق مغربی موصل میں عراقی پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کے جوانوں نے مشترکہ کارروائی کے دوران، مسجد پاشا، خیابان عدالہ اور بازار باب السرائے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی مغربی موصل میں داعش کے سب سے اہم اڈے، مسجد جامع النوری کے اطراف بمباری کی ہے۔عراقی فوج  مشرقی موصل کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آ زاد کرانے بعد اب مغربی موصل میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کررہی جس کے دوران متعدد اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

ٹیگس