بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ کارروائیاں
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس ملک کی جیل میں ایذاؤں کے نتیجے میں شہید ہونے والے بحرینی شہری محمد سہوان کے جلوس جنازہ پر حملہ کر دیا۔
فرانس پریس پریس کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعے کے روز جیل میں شدید ایذاؤں کے نتیجے میں شہید ہونے والے بحرینی شہری محمد سہوان کے جلوس جنازہ کو بھی اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا جس کے بعد بحرینیوں اور آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
جلوس جناز کے دوران بحرینیوں نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور عام شہریوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب بند کئے جانے کا مطالبہ کیا جس پر آل خلیفہ حکومت نے جلوس جنازہ میں شریک بحرینیوں پر حملہ کر دیا۔
واضح رہے کہ جیل بند محمد سہوان، جسے بے بنیاد الزامات کے تحت پندرہ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، جمعرات کے روز شہید ہو گیا۔