Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • شام: دیرالزور میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

شام کے شہر دیرالزور کے اطراف میں شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک سو تیس سے زائد داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے دیرالزور کے جنوب مغرب میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک سو تیس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

داعش کے خلاف شامی فوج کی اس کارروائی میں داعش دہشت گرد گروہ کی تین گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

شامی فوج نے اس شہر کے مغرب میں دو علاقوں کو بھی آزاد کرا لیا۔ تیل سے مالا مال علاقے دیرالزور، دو ہزار چودہ سے داعش دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے اور اس شہر کو لوگوں کو  اب تک فضائی طریقے سے امداد پہنچائی جاتی رہی ہے۔

دوسری جانب شام کی کرد ملیشیا کے کمانڈر نے بھی اعلان کیا ہے کہ الرقہ کو آزاد کرانے کی کارروائی میں کرد ملیشیا بھی حصہ لے گی۔

کرد ملیشیا کی جانب سے اس بات کا اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ ترکی نے الرقہ کو آزاد کرانے کی کارروائی مں کرد ملیشیا کی شمولیت پر بارہا اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ حزب ڈیموکریٹک فورس کے کمانڈر نے خبر دی ہے کہ یکم اپریل سے الرقہ کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی اپریل سے شروع ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار تیرہ سے شہر الرقہ پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ٹیگس