Mar ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • شام: ہیومن رائٹس واچ  کی جانب سےامریکی بمباری کی مذمت

شام میں گذشتہ 4 دنوں میں امریکی بمباری سے85 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

العہد کی رپورٹ کےمطابق ہیومن رائٹس واچ  نے شام میں امریکی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں گذشتہ 4 دنوں میں امریکی بمباری سے85 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق امریکی فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر شامی بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے شام میں فضائی حملوں کا اعتراف کیا ہے۔

ٹیگس