پاکستان پر افغانستان کی کڑی نکتہ چینی
Mar ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
افغانستان نے پاکستان کے رویے پرکڑی نکتہ چینی کی ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کا نام لیے بغیراس ملک کے رویے پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے دشمن تجارتی راستے بند کریں گے تو ہمارے پاس دیگرذرائع بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اب سینٹرل ایشیا کا لازم وملزوم حصہ بن گیا ہے جبکہ ریلوے نیٹ ورک براستہ افغانستان ایران اورچین کو ملائے گا اور قندوز، ہرات اور مزار شریف کو ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔ افغانستان کے صدرکا کہنا تھا کہ بلخ صوبہ ایک بار پھرسینٹرل ایشیا کا مرکز بن جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 32 دن تک پاک افغان سرحد بند کر دی تھی جس سے دونوں ملکوں کے تاجروں کو بہت نقصان ہوا تھا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرتے ہیں جبکہ افغانستان اس قسم کے دعووں کو مسترد کرتا ہے۔