ایران اور پاکستان ماسکو کانفرنس میں شرکت کریں گے
Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
پاکستان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان سمیت 10 ممالک 14 اپریل کو ماسکو میں منعقد ہونے والی افغان صلح کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ماسكو ميں منعقد ہونے والي افغانستان كانفرنس كي اہميت كا ذكر كرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے كہا كہ اس اجلاس ميں افغانستان، چين اور ہندوستان سميت وسطی ايشيائی ممالک كے نمائندے شريک ہوں گے۔ افغانستان میں امن و امان كی بھتری پر زور ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ اسلام آباد، افغانستان ميں امن و استحكام كی بحالی كے لئے افغان حكومت كے ساتھ تعاون جاری ركھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ميں سياسی اور سيكورٹی استحكام پاكستان كے مفاد ميں ہے۔