Mar ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • ايران كے ساتھ دہشت گردی كے خلاف تعاون جاری رکھنے کا اعلان

كويت ميں تعينات عراقي سفير نے كہا ہے كہ عراق دہشت گردی اور انتہا پسندی كے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوريہ ايران كے ساتھ تعاون جاري ركھے گا۔

علا الھشمی نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايران ايک برادر اور دوست ملک ہے اس لئےایران کے ساتھ روابط عراق كے لئے خاص اہميت کے حامل ہیں.

انہوں نے كہا كہ ايران اورعراق کے مابین 1300 كلو ميٹر كی مشتركہ سرحديں ہيں اور ايران كی جانب سے عراق كی بھرپور حمايت  کی جارہی ہے.

انہوں نے عراق ميں غيرملكی فورسز كی بے بنياد خبروں كے ردعمل ميں كہا كہ عراقی فوج كو ديگر ممالک كی فوجی امداد كي ضرورت نہيں ہے اور ہم عراق كی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی اور قبائلی تعاون سے دہشت گردوں كا مقابلہ باآسانی كر سكتے ہيں.

 

ٹیگس