Apr ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • بحرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

بحرین میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ اس بات کی خواہاں ہے کہ بحرین کی حکومت اپنے ملک میں قیام امن کے لئے اعتماد کی بحالی کے ساتھ ساتھ قومی مذاکرات شروع کرے۔

اس ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ، بحرین میں مظاہرین کے ہونے والے قتل کے بارے میں تحقیقات کی خواہاں ہے۔ گذشتہ ہفتے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں بحرینی نوجوان کے قتل کے بعد عالمی سطح پر احتجاج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، عدل و انصاف کے قیام اور جمہوری حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں اور اپنے ان مطالبات کے حق میں پرامن مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ اس ملک کی آل خلیفہ حکومت سعودی فوجیوں کی مدد سے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کی سرکوبی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس