شیخ علی سلمان کی نو سال سزائے قید کالعدم
بحرین کی سپریم کورٹ نے جمیعت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی نو سال کی سزائے قید منسوخ کردی ہے
بحرین کی سپریم کورٹ نے جمیعت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی نو سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دیا ہے تاہم چار سال کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی ایک نمائشی عدالت نے جون دوہزار پندرہ میں شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم تیس مئی دوہزار سولہ کو اپیل کورٹ نے ان کی سزائے قید کی مدت بڑھا کر نو سال کردی تھی۔
اس سے پہلے بحرین کی وزارت قانون نے چوہ جون دوہزار سولہ کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمیعت وفاق کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ سترہ جولائی کو مذکورہ جماعت کو تحلیل اور اس کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔
بحرین کے عوام جمیعت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کے لیے مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔
بحرین کی شاہی حکومت، سعودی عرب کے فوجیوں کےساتھ مل کر ملک میں سن دوہزار گیارہ سے جاری پرامن عوامی انقلابی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔