Apr ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • شام میں برطانوی فوجیوں کا غیر قانونی داخلہ

برطانیہ کا خصوصی فوجی دستہ غیرقانونی طور پر شام میں داخل ہو گیا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرینز سے موسوم جارح امریکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ برطانوی فوجیوں کا ایک دستہ شام میں ڈیموکریٹک فورس کے ہمراہ ایک کارروائی میں شریک ہو کرغیرقانونی طور پر شام میں داخل ہو گیا اوراس نے فرات ڈیم اور الطبقہ ایربیس پر قبضہ کر لیا۔

برطانوی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فوجیوں نے پہلی بار الرقہ کے قریب داعش دہشت گرد گروہ کی فرنٹ لائن کو نشانہ بنایا۔ شامی ذرائع‏ نے اب تک برطانوی فوجیوں کے شام میں داخل ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ادلب کے شمال میں دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع فوعہ اور کفریا کے علاقے مارچ دو ہزار پندرہ میں ادلب کے سقوط کر جانے کے بعد سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں اور ان علاقوں کو دہشت گرد اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

ٹیگس