مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں کا حملہ
Apr ۰۳, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
درجنوں صیہونی انتہاپسندوں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کے لیے قابل احترام مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، اسّی سے زائد صیہونی انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی شیلٹر میں، مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہوئے اورانہوں نے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
دوسری جانب القدس ریسرچ سینٹر کے مطابق رواں سال مارچ کے دوران صیہونی انتہا پسندوں نے ایک ہزار سات سو بیاسی بار مسجد الاقصی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران، نوسو ساٹھ بار مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی گئی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے خادمین اور محافظین بھی صیہونیوں کے تشدد سے محفوظ نہیں رہے اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ کے دوران مسجد الاقصی کے پندرہ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔