Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • افغانستان: ننگرہار میں 16 دہشت گردوں کی ہلاکت

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کی کارروائی میں سولہ داعش تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق افغان فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ ننگرہارکے علاقے آچین میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر افغان فوج کے حملے میں سولہ دہشت گرد عناصر ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں داعش دہشت گرد گروہ کے دو عناصر کو گرفتار کرلیا گیا۔

جنوبی صوبے قندھار میں افغان فوج کی کارروائی میں طالبان گروہ کے بھی دو عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان فوج کے اعلان کے مطابق یکم فروری دو ہزار سترہ سے اب تک افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان فوج کی جاری کارروائیوں میں چار سو پندرہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سو اکتّیس دیگر کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس